نئی دہلی23دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیراعظم نریندر مودی حال ہی میں آنجہانی سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی سالگرہ کی شام پیرکو ان کی یادمیں سو روپے کایادگار سکہ جاری کریں گے۔
سرکاری اطلاع کے مطابق پارلیمنٹ کی انیکسی میں ایک پروگرام میں وزیر ثقافت مہیش شرما کی موجودگی میں مسٹر مودی یہ سکہ جاری کریں گے۔اس سکے کا وزن 35گرام اور نصف قطر 2.2سینٹی میٹر ہوگی۔یہ 50فیصد چاندی ،40فیصد تامبا،پانچ فیصد نکل اور پانچ فیصد جستے کا بنا ہوگا۔اس سکے کے فرنٹ میں اشوک ستون ہوگا جس کے نیچے ’ستیے میتو جیتے‘لکھا ہوگا۔سرکل پر بائیں طرف ’بھارت‘اور داہنی طرف انگریزی میں ’انڈیا‘ لکھا ہوگا۔اشوک ستون کے نیچے روپے کا علامتی نشان اور انگریزی کے نمبر میں ’’100‘‘لکھا ہوگا۔سکے کے پیچھے کی طرف مسٹر واجپئی کی تصویر ہوگا۔اوپر کے سرکل پر دائیں طرف دیوناگاری میں اور دائیں طرف انگریزی میں’اٹل بہاری واجپئی ‘‘لکھا ہوگا۔سرکل کے نچلے حصے میں انگریزی میں ’1924‘اور ’2018‘لکھا ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر واجسپئی کی پیدائش 25دسمبر 1924کو ہوئی تھی اس سال 16دسمبر کو ان کا انتقال ہوگیا تھا۔